اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے اتوار کی صبح بغداد کے الجدیدہ نامی علاقے میں جلوس عزا کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں نو عزادار شہید اور گیارہ زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب مغربی الانبار کے علاقے ہیت میں ایک سیکورٹی مرکز پر راکٹ حملے میں پانچ سیکورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع نے داعش کو ان حملوں کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
اس وقت عراقی فوج اہلسنت قبائلی لشکر کے ساتھ مل کر شمالی ہیت میں داعش کے خلاف جنگ کر رہی ہے۔ داعش کے دہشت گردوں نے مختلف علاقوں میں فوج اور عوامی رضاکاروں کے ہاتھوں پے در پے شکست کھانے کے بعد شہری علاقوں میں خودکش دھماکوں اور راکٹ حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
.......
/169